• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

حکومت کو برآمدات، درآمدات، تجارتی خسارے سے متعلق سالانہ اہداف باآسانی حاصل ہونے کی توقع

شائع June 6, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

وفاقی حکومت کو رواں مالی سال کے لیے مقررکردہ برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی کے اہداف باآسانی حاصل ہونے کی توقع ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری دستاویزات کے جائزے سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ وفاقی حکومت کو رواں مالی سال اہم تجارتی اہداف کے حصول میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 30 ارب 3 کروڑ ڈالرز مقرر ہے اور جون میں ایک ارب 96 کروڑ ڈالرز کی برآمدات سے پورے مالی سال کا ہدف حاصل ہوجائےگا۔

دستاویزات کے مطابق مئی 2024 میں برآمدات دو ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں اور رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ جولائی تا مئی کے دوران برآمدات 28 ارب 7 کروڑ ڈالرز رہیں۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے لیے درآمدات کا ہدف 58 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مقرر ہے اور رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ جولائی تا مئی کے درمیان درآمدات کاحجم 49 ارب 80 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔

اسی طرح رواں مالی سال کے لیے تجارتی خسارے کا ہدف 28 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رکھا گیا جب کہ جولائی 2023 سے مئی 2024 میں تجارتی خسارہ 21 ارب 73 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024