• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

بھٹ شاہ: قومی شاہراہ پرگیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 7 افراد زخمی

شائع June 6, 2024
—فائل فوٹو: اسماعیل ساسولی
—فائل فوٹو: اسماعیل ساسولی

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری کے علاقہ بھٹ شاہ میں قومی شاہراہ پر گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہونے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھٹ شاہ قومی شاہراہ پر واقع گیس سلینڈر کے دکان میں دھماکا گیس سلینڈر کی منتقلی کے دوران ہوا، سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ سے جھلس کر رکشہ ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے برنس وارڈ سول ہسپتال حیدر آباد منتقل کردیا گیا۔

برنس وارڈ کی انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں میں خدا بخش, دلبر, عابد, نادر اور صالح شامل ہیں، 3 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

برنس وارڈ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ 2 زخمی 100 فیصد جھلس ہیں جب کہ بقیہ 3 زخمیوں میں سے ایک 60 فیصد جب کہ 2 دیگر 40 فیصد تک جھلسے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 3 شدید زخمیوں کو انتہدائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) مٹیاری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایس ایچ او بھٹ شاہ کو معطل کردیا۔

حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور دکان مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور شامل ہیں جو گیس بھروانے کے لیے مٹیاری گئے تھے، دھماکا ایل پی جی فلنگ یونٹ میں ایک سلینڈر سے دوسرے میں گیس منتقلی کے دوران ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، آج مزید زیر بچی دم توڑ گئی جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

30 مئی کو حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ جھلسنے والے 21 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکوں اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024