• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

شائع June 16, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسجد نبوی ﷺمیں نماز عید کا روح پرور اجتماع ہوا، لاکھوں کی تعداد میں فرزند اسلام نے مسجدنبوی ﷺمیں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

حجاج کرام شہری نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی، ایران اور عراق میں بھی آج عید الاضحیٰ آج منائی جارہی ہے۔

پاکستان سمیت بھارت اور عمان میں عید الاضحیٰ کل منائی جائے گی، امریکا،کینیڈا میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی، مسلم کمیونٹی کے بعض افراد آج ،بعض افراد کل عید منائیں گے۔

تاہم پشاور میں افغان باشندے آج عید الاضحی منا رہے ہیں، پشاور کے علاقے تاج آباد میں عید کی نماز ادا کی گئی، نماز عید میں بڑی تعداد میں افغان باشندے شریک ہوئے اور انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی، افغان باشندے ہر سال عیدالاضحی سعودی عرب کے ساتھ مناتے ہیں، افغان مہاجرین سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024