• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سبزیوں کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ

شائع June 16, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

عیدالاضحی پر قسائیوں کی طرح سبزی فروشوں نے بھی من مانیاں شروع کردیں، جس کی وجہ سے کراچی میں سبزی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عیدالاضحیٰ میں گوشت کے پکوانوں میں لازمی استعمال ہونے والے سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی، ٹماٹر، لیموں، ہری مرچی اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھ کر مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پریشان ہوگئے۔

عیدقرباں کے موقع پر سبزی فروشوں نے من مانیاں شروع کردیں، کراچی میں ٹماٹر جو گزشتہ ہفتے 75 سے 80 روپے فی کلو تک فروخت ہورہے تھے، اب 200 سے 250 روپے کلو تک بیچے جارہے ہیں۔

اسی طرح عید کے موقع پر لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لیموں کی قیمت 800 روپے فی کلو تک وصول کی جارہی ہے، جب کہ ہری مرچ کی قیمت 300 سے 400 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔

دیگر سبزوں کی طرح آلو کی قیمت بھی راتوں رات 100 روپے کلو سے 125 روپے کلو تک پہنچ گئی، اسی طرح ادرک، لہسن، دھنیا، کچا پپیتا اور دیگر سبزیاں بھی مہنگی کردی گئی ہیں۔

کراچی کے بعد لاہور میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہری مرچ 400 روپے کلو اور ادرک کی قیمت 800 روپے کلو تک جاپہنچی۔

مہنگائی سے پریشان عوام سبزیوں کی قیمت میں اچانک اضافے پر شکوہ کرتے ہوئے دکھائی دیے، جب کہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں منڈی سے سبزیاں مہنگی مل رہی ہیں، ایسے میں وہ سستی فروخت کرکے اپنا نقصان نہیں کرسکتے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024