• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

خیبر پختونخوا وزیر تعلیم کو انتخابات میں مبینہ نقل پر نوٹس جاری

شائع June 16, 2024
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان— فوٹو بشکریہ خیبر پختونخوا اسمبلی
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان— فوٹو بشکریہ خیبر پختونخوا اسمبلی

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان کو مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑنے جانے پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے پی ٹی آئی کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کو نوٹس جاری کیا گیا۔

نوٹس میں انہیں اسکل ڈیویلپمنٹ امتحان کے دوران مبینہ طور پر نقل کرنے پر ایگزامینیشن ڈسپلن کمیٹی کے سامنے حاضر ہونے کا کہا گیا ہے۔

وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان کا کہنا ہے کہ یہ عام انتخابات سے قبل کا نوٹس ہے جو اس وقت کی انتقامی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

صوبائی وزیر امتحانی ہال میں ڈسٹربنس پیدا کرنے کے الزام میں جامعہ پشاور کے امتحانی ڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش ہوا اور کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کے بعد مجھے کلیئر کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے خلاف ویڈیو بنانے پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی اور گورنر کی جگہ جواب انہوں نے دیا، میرے خلاف سازش کی گئی اور پرانا نوٹس وائرل کیا گیا جس پر پہلے ہی کارروائی ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جامعات ٹھیک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور ٹھیک کر کے رہیں گے چاہے کوئی ناراض ہی کیوں نہ ہو جائے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024