• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

بلوچستان: لورالائی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

شائع June 17, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جس سے رواں سال وائرس سے متاثرہ اضلاع کی تعداد گزشتہ سال 28 کے مقابلے میں اس سال 45 ہوگئی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی کل تعداد 176 تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال 126 تھی۔

پولیو پروگرام کے ایک عہدیدار کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے لورالائی اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے دو پہلے سے متاثرہ علاقوں میں ٹائپ-1 وائلڈ پولیو وائرس کی شناخت کی تصدیق کی ہے۔

لورالائی میں ماحولیات کا نمونہ رسالہ لائن سے حاصل کیا گیا تھا اور یہ اس سال ضلع سے پہلا مثبت نمونہ ہے، اس ضلع سے پچھلا مثبت نمونہ 17 فروری 2021 کو جمع کیا گیا تھا۔

عہدیدار نے بتایا کہ اسلام آباد میں سبزی منڈی ماحولیاتی سائٹ سے نمونہ جمع کیا گیا تھا اور یہ اس سال اسلام آباد ضلع سے یہ اکٹھا کیا گیا دوسرا مثبت نمونہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں صفدر آباد کی ماحولیاتی سائٹ سے نمونہ جمع کیا گیا تھا اور یہ اس سال راولپنڈی ضلع سے دوسرا مثبت نمونہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا تو اس کے نمونے کو مثبت ماحولیاتی نمونہ سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال پولیو کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایک بیان کے مطابق پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس سال ویکسینیشن کا سخت شیڈول نافذ کیا جا رہا ہے، اس سال اب تک ویکسینیشن کی پانچ مہمیں چلائی جا چکی ہیں، اس میں دو ملک گیر مہمات تھیں جبکہ ایک مہم عید کے سیزن سے پہلے چلائی گئی تھی جو گزشتہ ہفتے ختم ہوئی ہے اور جس میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 72 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو ایک بچے کو زندگی بھر کے لیے مفلوج بنا سکتی ہے، تمام والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچوں کو ہر موقع پر اس موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں اور انہیں بچپن کی بیماریوں سے بچانے کے لیے لگائی جانے والی 12 ویکسین کے تمام ٹیکے معمول کے مطابق لگوائے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024