• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

امریکا میں موجود حارث رؤف اور مداح کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

شائع June 18, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

امریکا میں موجود پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف مداح سے الجھ پڑے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک مداح کی جانب سے کچھ کہنے کے بعد حارث رؤف انہیں مارنے کے لیے دوڑے، واقعے کے وقت حارث رؤف کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔

موقع پر موجود مداح نے مؤقف اپنایا کہ ایک تصویر ہی تو مانگی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف ’بیٹس اِن بریف‘ نے لکھا کہ مداح نے مبینہ طور پر دور سے حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی کی، جس کے بعد وہ تیزی سے فین کی طرف بڑھے۔

ایک صارف عبدالرافع نے ایکس پر لکھا کہ پاکستانی کرکٹر حارث رؤف وائرل ہونے والی ویڈیو میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں، کچھ بدتمیز مداح جعلی سین بنانا چاہتے تھے لیکن حارث رؤف نے اچھا جواب دیا۔

ایک صارف انس چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی شہری نے حارث رؤف کی بے عزتی کی، یہ انتہائی شرمناک رویہ ہے۔

صحافی احتشام الحق نے لکھا کہ جب کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ساتھ باہر ہوتے ہیں تو شائقین کی طرف سے ایسا رویہ شرمناک ہے۔

ایک صارف کا ایکس پر کہنا تھا کہ یہ پاکستانی مداح ہونے کا ناٹک کر کے ایک بھارتی نے حارث رؤف سے بدتمیزی کی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مداح کی جانب سے حارث رؤف کو کیا کہا گیا جس پر وہ آپے سے باہر ہوئے اور مداح کو مارنے تک پر آگئے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024