• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر نے ٹی 20 ورلڈکپ میں انوکھا ریکارڈ قائم کردیا

شائع June 18, 2024
فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے دوران اپنے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن نے اپنے 4 اوورز میں بغیر کوئی رن دیے 3 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروادیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں گروپ سی کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور پاپوانیوگنی کے درمیان آخری گروپ میچ کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

تاہم، نیوزی لینڈ پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے، کیویز کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والے دونوں ٹیموں ویسٹ انڈیز اور افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کیویز کا سفر ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے ہی مرحلے میں اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

پاپوانیوگنی کے خلاف اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 78 رنز پر آؤٹ کردیا اور اس دوران کیوی فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن نے انوکھا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

لوکی فرگوسن نے ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 24 گیندوں پر کوئی رن نہیں دیا، یعنی انہوں نے اپنے چاروں اوورز میڈن کروائے اور وہ 3 وکٹیں بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جس پر انہیں مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔

مجموعی طور پر ٹی20 کی تاریخ میں ایسا دوسری بار ہوا ہے جب کسی باؤلر نے اپنے چاروں اوورز میڈن کروائے ہوں۔

اس سے پہلے کینیڈا کے فاسٹ باؤلر سعد بن ظفر نے 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ میں پاناما کے خلاف 4 اوورز میں بغیر کوئی رن دیے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم لوکی فرگوسن ٹی20 ورلڈکپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے باؤلر ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیوزی لینڈ گروپ مرحلے میں پاپوانیوگنی اور یوگینڈا کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہے لیکن ابتدائی دو میچوں میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان سے شکست کے باعث وہ ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024