• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی

شائع June 21, 2024
بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس گئے اور کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد،گارڈن اور لیاری کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

ایئر پورٹ، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد سی ون ایریا اور سرجانی میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے شمال مشرقی حصے میں بادل موجود ہیں، جس کے باعث کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024