• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے حق میں ریلی نکالنے پر گرفتار کیے گئے کارکنان کی ضمانت منظور

شائع June 22, 2024
ملزمان کو سول جج نوید اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
ملزمان کو سول جج نوید اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں ریلی نکالنے پر گرفتار کیے گئے کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق ملزمان کو سول جج نوید اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے ملزمان کو 50 ہزار روپے فی کس مالیت کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے چوہدری نذیر سمیت 8 افراد کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ درج کیا تھا۔

ملزمان پر سڑک بند کرنے، لوگوں کو اشتعال دلانے اور کار سرکار میں مداخلت، کانسٹیبل کی یونیفارم پھاڑنے کا الزام تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024