• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

آزاد کشمیر کیلئے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی کا تنازع برقرار

شائع June 24, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

آزادکشمیرکے لیے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی سے متعلق پاورڈویژن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان تنازع کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی تک پہنچ گیا جب کہ پاور ڈویژن نے تنازع حل کرنے کے لیے ای سی سی سے مدد مانگ لی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے سیلز ٹیکس وصولی کامعاملہ حل کرنےکے لیے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے سیکریٹری پاور، سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو ٹاسک دے دیا اور انہیں معاملے پر اجلاس بلاکر تجاویز دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے-

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آزاد کشمیر کے لیے بجلی فراہمی پر سیلز ٹیکس استثنا تسلیم نہیں کیا جب کہ پاور ڈویژن آزاد کشمیر کے لیے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی کےحق میں نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاو رڈویژن، واپڈا اور آزاد کشمیرکے درمیان منگلا ڈیم ریزنگ معاہدہ 23 جون2023 کو ہوا تھا جس کے تحت یہ طے پایا تھا کہ آزادکشمیر کو بجلی فراہمی پرسیلز ٹیکس کااطلاق نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024