• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

شائع June 24, 2024
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پروگرام کی مںظوری دی— فوٹو بشکریہ فیس بُک
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پروگرام کی مںظوری دی— فوٹو بشکریہ فیس بُک

پنجاب حکومت نے پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دے دی اور سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار اور ماہانہ مقابلے شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

راجن پور، لیہ، بھکر میں سی ایم پنجاب اسکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سے آغاز ہوگا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 14ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش کا پلان طلب کرلیا اور پنجاب بھر میں سہولیات اور ضروریات کے تعین کے لیے اسکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں انگریزی زبان بولنے اور کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں 603 نان فنکشنل اسکولوں کی بحالی کی ہدایت کی اور اسکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ سزا اور جزا کے عمل کے بغیر سسٹم میں بہتری نہیں لائی جاسکتی اور تعلیم کے لیے فنڈز کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

اس کے علاوہ سرکاری اسکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈ زکی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے گرین اسکول پروگرام کے اجرا کی بھی منظوری دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024