• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

کراچی: گزشتہ چار روز کے دوران اموات میں غیر معمولی اضافہ

شائع June 25, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی میں گزشتہ چار روز کے دوران اموات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، ایدھی سرد خانوں میں 427 میتیں لائی گئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کا بیان سامنے آگیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار روز میں ایدھی سرد خانوں میں 427 میتیں لائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عموماً روزانہ لائی گئی میتوں کی تعداد میں دگنے سے زیادہ اضافہ ہوا۔

فیصل ایدھی کے مطابق گرمی کی لہر کے ساتھ شہر میں اموات کی تعداد بڑھی ہے، 21 جون کو 78، 22جون کو 86، 23جون کو 128 اور 24جون کو 135 میتیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں۔

سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ عام دنوں میں ایوریج 40 تک میتیں سرد خانوں میں لائی جاتی ہیں، اموات کی وجہ ڈاکٹرز بتا سکتے ہیں۔

فیصل ایدھی نے کہا کہ زیادہ تر لاشیں غریب آبادیوں اور لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے لائی گئیں، مزید کہنا تھا کہ حکومت گرمی کے اوقات میں کاروبار بند رکھنے کا اقدام کرے، شہری گرمی سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کریں۔

چھیپا ویلفیئر کے مطابق ہیٹ ویوو سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024