• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

کراچی میں بارش کب ہوگی؟

شائع June 25, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی سیمت سندھ کے دیگر شہروں میں کل سے یکم جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی اور حبس ہے، جس سے معمولات زندگی بھی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کل سے بارشوں کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بارشیں 28 جون سے متوقع ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور محکمہ موسمیات کے بارشوں کے حوالے سے متضاد بیان سامنے آئے ہیں، جہاں ایک جانب پی ڈی ایم اے نے کل 26 جون سے یکم جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، مٹھی، سجاول، بدین اور دیگر اضلاع میں بادل کہیں تیز تو کہیں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ کراچی میں گرمی کا زور کل شام سے کم ہوگا اور 28 جون سے بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ میں جولائی میں ممکنہ بارش کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024