• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

شبیر جان کی صاحبزادی اداکارہ یشمیرا رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

شائع June 25, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر کی صاحبزادی ابھرتی ہوئی اداکارہ یشمیرا جان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

یشمیرا جان کی شادی کی تقریبات گزشتہ چند دن سے جاری تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کی ڈھولکی اور مہندی کی رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

تاہم اب ان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس میں متعدد سینیئر اداکاروں اور شوبز شخصیات کو ان کی شادی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یشمیرا جان کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ہمایوں سعید، بشریٰ انصاری، فیصل قریشی، ربینہ اشرف، بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ اور شائستہ لودھی سمیت شہزور سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں یشمیرا اور ان کے شریک حیات نے روایتی عروسی لباس پہن رکھا ہے جب کہ ان کے والدین نے بھی روایتی لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

یشمیرا جان نے بھی اپنی شادی اور دلہن کے روپ کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی جب کہ دوستوں کی جانب سے مبارک باد دیے جانے کی پوسٹس کو بھی انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیا۔

یشمیرا جان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد جہاں شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی، وہیں مداحوں نے بھی اداکار شبیر جان اور ان کی اہلیہ کو مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024