• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

شائع July 2, 2024
فائل فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو  / ایکس
فائل فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو / ایکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی 12 ٹیموں کا اعلان کردیا، پاکستان نے انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست جگہ بنائی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے ویسٹ انڈیز اور امریکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلہ کھیلنے والی تمام 8 ٹیموں نے 2026 کے ورلڈکپ میں برائے راست جگہ بنائی۔

براہ ست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں افغانستان، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بھارت، جنوبی افریقہ، امریکا اور انگلینڈ شامل ہیں۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا، آئی سی سی نے 30 جون تک کی انٹرنیشنل ٹی 20 رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفیکیشن کا اعلان کیا۔

سری لنکا اور بھارت بطور میزبان ٹی ٹونٹی ورلڈ میں شرکت کریں گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی 20 ٹیموں شرکت کریں گی، ریجنل کوالیفائی راونڈ میں سے 8 ٹیمیں ورلڈ کپ 2026 میں ٹاپ پوزیشن کی بنیاد پر رسائی حاصل کریں گی۔

20 ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا جائے گا، ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گے، ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سری لنکا اور بھارت میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ریجنل کوالیفائی راونڈ میں افریقہ سے 2، امریکاز ریجن سے ایک، ایشیا سے 2، ایشیا پیسیفک خطے سے ایک، یورپ سے 2 سرفہرست ٹیمیں ورلڈکپ 2026 میں کھیلیں گی۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کو ناتجربہ کار امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی اور پھر بھارت کے خلاف 120 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی تھی۔

مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستانی ٹیم امریکا کی شکست پر انحصار کرنے لگی لیکن آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کے دوران بارش نے پاکستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور ان کا ورلڈکپ کا سفر پہلے ہی مرحلے میں اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

سپرایٹ مرحلے میں نہ پہنچنے کے بعد یہ بحث چل پڑی تھی کہ آیا پاکستان ورلڈکپ 2026 میں براہ راست پہنچے گا، یا پھر اس کے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024