• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے دہشت گردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول

شائع July 4, 2024
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کا منظر— فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کا منظر— فوٹو: ڈان نیوز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بلوچستان کو امن کا مکمل گہوارہ بنانے کے لیے صوبے میں گراس روٹ لیول تک سیاسی عمل ضروری ہے اور دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے دہشت گردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔۔

بلاول بھٹو کو صحت، تعلیم، امن و امان اور بجٹ سمیت مختلف فلیگ شپ پروگرامز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کے دوران بلاول نے بلوچستان کی پہلی یوتھ پالیسی کو خوش آئند قرار دتے ہوئے اس پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں سندھ کی طرز پر صحت کے منصوبوں کی فوری تکمیل جلد از جلد کی جائے اور صوبے کے 2022 کے سیلاب سے متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل میں تیزی لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر سے کوئٹہ اور سبی سے جعفر آباد تک پورے بلوچستان کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

بلاول نے کہا کہ بلوچستان میں گراس روٹ لیول تک سیاسی عمل ضروری ہے اور دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں بلوچستان میں دہشت گردی کے بیانیے کو شکست دینا ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024