• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: عدالت نے شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا

شائع July 5, 2024
— فائل / فوٹو: ڈان
— فائل / فوٹو: ڈان

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کر لیا۔

ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا۔

رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے رانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور لاہور میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی استدعا کو منظور کر لیا اور شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، ٹرائل کوٹ لکپھت جیل میں ہوگا۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024