• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

لاہور ہائیکورٹ: ججوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

شائع July 8, 2024
—فائل فوٹو: فیس بک/پنجاب پولیس
—فائل فوٹو: فیس بک/پنجاب پولیس

ججوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) خرم شہزاد نے ان کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایس پی لاہور ہائی کورٹ نے ٹیسٹ کرانے کے لیے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو خط لکھ دیا، خرم شہزاد نے عدالت کی سیکیورٹی کے حوالے سے نئی تجاویز بھی تیار کر لیں۔

ایس پی لاہور ہائیکورٹ نے عدالت میں نصب 15 خراب کیمروں سمیت تمام سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک کرانے کی ہدایت کر دی۔

اس کے علاوہ ایس پی خرم شہزاد نے لاہور ہائیکورٹ میں فورس بڑھانے اور عدالت کے آس پاس تمام بڑی بلڈنگز پر اسنائپرز تعییات کرنے کی بھی تجویز دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024