• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

برطانوی ماہرین کا مائیکرو ویو کی مدد سے ذیابیطس کا علاج کرنے کا دعویٰ

شائع July 10, 2024
—فوٹو: بی بی سی
—فوٹو: بی بی سی

برطانوی ماہرین صحت نے شوگر کے مریض کے پاؤں کو کٹنے سے بچانے اور زخموں کا علاج مائیکرو ویوو سوئفٹ کے ذریعے کرنے کا حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ماہرین صحت نے شوگر کی وجہ سے پاؤں میں شدید السر کے مریض کے دونوں پاؤں کاٹنے سے بچا لیے اور ڈاکٹرز نے ان کا علاج جدید مائیکرو ویو سے کرکے انہیں صحت یاب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق 74 سالہ مریض کے پاؤں میں دو سال قبل شدید السر ہوا تھا اور ان کے دونوں پاؤں میں شدید زخم ہوگئے تھے اور ان کی بیماری شوگر کی وجہ سے شدت اختیار کرتی جا رہی تھی اور ان کی ٹانگیں کاٹنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر ڈاکٹرز نے مریض کی دونوں ٹانگیں کاٹنے کی تیار کرلی تھی، تاہم ایک خاتون ڈاکٹر نے ان کے پاؤں کے زخم دیکھنے کے بعد ان پر جدید طریقہ علاج آزمایا۔

خاتون ڈاکٹر نے سوئفٹ مائیکرو ویو ٹیکنالوجی کے ذریعے مریض کے پاؤں سے السر کے زخم ختم کیے اور مریض بلکل صحت یاب ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا کہ خاتون ڈاکٹر نے مریض کے ایک پاؤں پر سات بار جب کہ دوسرے پاؤں پر محض تین بار مائیکرو ویو سوئفٹ کو آزمایا اور شوگر کے مریض کے پاؤں سے زخم ختم ہوگئے اور وہ بلکل صحت یاب ہوگیا۔

سوئفٹ مائیکرو ویو گھروں میں استعمال ہونے والے مائیکرو ویو جیسا نہیں—فوٹو: بی بی سی
سوئفٹ مائیکرو ویو گھروں میں استعمال ہونے والے مائیکرو ویو جیسا نہیں—فوٹو: بی بی سی

سوئفٹ مائیکرو ویو ٹیکنالوجی جدید لیزر لائٹ ٹیکنالوجی ہے، جس کے ذریعے ماہرین صحت ایک راڈ کے ذریعے مخصوص درجہ حرارت کے کرنٹ سے مریض کے زخموں اور دیگر جلدی پیچیدگیوں اور غدود کو بہتر کرتے ہیں۔

سوئفٹ مائیکرو ویو ٹیکنالوجی گھروں میں استعمال ہونے والے مائیکرو ویو کی طرح نہیں بلکہ ایک منفرد ڈیوائس ہے۔

سوئفٹ مائیکرو ویو ڈیوائس ایک راوئٹر اور پین نما لیزر پر مشتمل ہوتی ہے اور پین نما لیزر کے ذریعے جلد کا علاج کیا جاتا ہے اور مذکورہ ٹیکنالوجی 2016 سے برطانیہ سمیت یورپ کے چند ممالک کے ہسپتالوں میں آزمائی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024