• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

حکومت نے ایک اور بجلی بم گرا دیا، کمرشل، زرعی، بلک صارفین کیلئے بجلی مہنگی

شائع July 11, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

حکومت نے ایک اور بجلی بم گرا دیا اور وفاقی کابینہ نے کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 8.04 روپے اضافے کی منظوری دی ہے اور جولائی سے کمرشل صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 77 روپے 15 پیسے ہوگیا ہے۔

زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا ہے جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے ہوگیا ہے۔

جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے اور جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 61 روپے 03 پیسے ہوگیا ہے۔

اسی طرح بلک صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5.51 روپے اضافہ منظور کیا گیا ہے اور رواں ماہ سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024