• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

بلوچستان ہائیکورٹ نے محمود خان اچکزئی کیخلاف زمین کا مقدمہ خارج کردیا

شائع July 16, 2024
محمود اچکزئی۔ فائل فوٹو
محمود اچکزئی۔ فائل فوٹو

بلوچستان ہائی کورٹ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے خلاف ان کی رہائش گاہ کے قریب سرکاری اراضی پر قبضے کا مقدمہ خارج کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیر کو جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس امیر نواز رانا پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں صوبائی حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے حکم پر محمود اچکزئی کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کر دیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ناکافی شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ رہنما کے خلاف ایف آئی آر اس سال مارچ میں درج کی گئی تھی جب محمود اچکزئی اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار کے طور پر صدارتی انتخاب لڑ رہے تھے۔

محمود اچکزئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور حبیب اللہ ناصر اور دیگر وکیل پیش ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024