• KHI: Maghrib 6:37pm Isha 7:53pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:31pm
  • ISB: Maghrib 6:15pm Isha 7:39pm
  • KHI: Maghrib 6:37pm Isha 7:53pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:31pm
  • ISB: Maghrib 6:15pm Isha 7:39pm

پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہیں، پینٹاگون

شائع July 17, 2024
فوٹو: پینٹاگون
فوٹو: پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع نے بنوں حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خطے میں دہشت گردی کے باعث سخت حالات کا سامنا ہے، پاکستان کےساتھ سیکیورٹی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جنرل پیٹ رائیڈر نے پریس بریفنگ کے دوران 15 جولائی کو بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں فوجی جونواں کی شہادت پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو خطے میں دہشت گردی کے باعث سخت حالات کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں جوانوں کی موت پر افسوس ہوا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ماضی میں مل کر کام کیا، میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہیں۔

پاکستان کو جدید امریکی اسلحہ فراہم کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق ان کے پاس اعلان کرنے کو کچھ نہیں ہے، اور مجھے یقین ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ مختلف میکانزم کے ذریعے بات چیت ہورہی ہے تاکہ پاکستان کی ضروریات کو دیکھا جاسکے، اور امریکا اس حوالے سے پاکستان کی حمایت میں کیا کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بھی دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے 8 اہلکار شہید جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

علاوہ ازیں، خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں گزشتہ روز ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 شہریوں اور 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ حملے میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024