• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

سیاسی جماعتوں پر پابندی کے کبھی بھی حامی نہیں رہے، وزیراعلیٰ سندھ

شائع July 17, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کے کبھی بھی حامی نہیں رہے اور نہ رہیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نمائش پر ماتمی جلوس کو لیڈ کیا۔

یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے جو میئر آتے تھے وہ اختیارات اور فنڈز کا رونا روتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب وہ میئر ہیں جو اس وقت آتے ہیں، جب انہیں شہرکی بہتری کے لیے صلاح مشورہ درکار ہوتے ہیں، جب کہ صرف فنڈز کے لیے نہیں بلکہ انتظامی امور میں بھی مدد کے لیے میئرکراچی ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر قرار دیں۔

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پرپابندی لگانےکے حق میں نہیں ہوں، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے کبھی بھی حامی نہیں رہے اور نہ رہیں گے، لیکن سیاسی جماعت کو سیاسی بن کر دکھانا ہوگا، سیاسی جماعت اور اس کے بانی کو کچھ اقدامات کرنا ہوں گے جو وہ نہیں کر رہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024