• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

راولپنڈی: چوری کے جرم میں گرفتار ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک

شائع July 17, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کی چوکی قاضیاں میں چوری کے جرم میں گرفتار شخص کو پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت نہ دینے پر تشدد کر کے ہلاک کردیا۔

ڈان نیوز کے ملزم ذیشان کو پولیس نے چوری کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ذیشان کے اہلخانہ سے پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کی تھی اور رشوت نہ ملنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ملزم پر بے پناہ تشدد کیا گیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان کو پولیس اہلکار مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پولیس حکام نے کہا کہ ملزم ذیشان تشدد سے جاں بحق ہوا یا اس کی موت طبعی تھی، اس بات کی انکوائری کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024