• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان

شائع July 18, 2024
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شام یا رات کراچی، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، دادو، بدین، تھرپارکر میں بارش ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ عمرکوٹ، مٹھی، میرپورخاص، سانگھڑ، نواب شاہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاوہ مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 10 محرم الحرام کے موقع پر شدید گرمی نے عزاداروں سمیت اہلیان کراچی کو بے حال کردیا تھا، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا اور گرمی کی شدت 54 ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔

گرمی کے سبب عزادار بے حال ہو گئے تھے اور جلوس میں شریک 250 سے زائد افراد گرمی کی شدت سے بیہوش ہوگئے۔

کراچی میں سمندری ہواؤں کی بندش اور حبس کے سبب درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا اور 54 ڈگری تک محسوس کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024