• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am

شدید بارشوں کے سبب بلوچستان کو خیبر پختونخوا، پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ بہہ گئی

شائع July 18, 2024
— فوٹو: عبداللہ زہری
— فوٹو: عبداللہ زہری

ضلع ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بلوچستان کو خیبر پختونخوا اور پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ این 50 ژوب دھانہ سر کے مقام پر 70 میٹر سڑک بہہ گئی۔

جنرل منیجر (جی ایم) نیشنل ہائی وے اتھارٹی انجینئیر آغا عنایت کے مطابق این 50 قومی ژوب اور دھانہ سر کے درمیان دھانہ سر نالے میں تیز پانی کے اخراج کے نتیجے میں تقریباً 70 میٹر سڑک بہہ گئی، جس کی بحالی میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

مزید بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور مقامی انتظامیہ اور ٹھیکیدار نے فوری طور پر بھاری مشینری کی مدد سے سڑک کے تباہ شدہ حصے کو بھر کر کھولنے کا کام شروع کر دیا۔

این ایچ اے نے ضلع ژوب اور قلعہ سیف اللہ کی ضلعی انتظامیہ سے ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈیرہ غازی خان این 70 کی طرف موڑنے کی درخواست کی ہے۔

ادھر، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جعفر آباد، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، سبی، خضدار، قلات، زیارت، مستونگ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں پارہ 35 ڈگری جبکہ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ، بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 36 اور گوادر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024