• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am

مظفرگڑھ: محکمہ اینٹی کرپشن نے ایم این اے معظم جتوئی کی گرفتاری ظاہر کردی

شائع July 18, 2024
— فوٹو: قومی اسمبلی / ویب سائٹ
— فوٹو: قومی اسمبلی / ویب سائٹ

محکمہ اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) معظم جتوئی کی گرفتاری ظاہر کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ معظم جتوئی کرپشن کے مقدمے میں تھانہ صدر مظفرگڑھ میں بند ہیں، اینٹی کرپشن حکام درج مقدمہ میں ریمانڈ کے لیے انہیں عدالت میں پیش کریں گے۔

معظم جتوئی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 177 سے ایم این اے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے ہمارے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) معظم جتوئی کو اٹھا لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے معظم جتوئی کےگھر چھاپہ مارا، جبکہ جمشید دستی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی کےساتھ یہ رویہ ہے تو عام شہری کے ساتھ کیا ہوگا، مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے۔

اسد قیصر نے کہا تھا کہ ہم ان کا مقابلہ پارلیمنٹ اور سڑکوں پر کریں گے، ہمیں اتنا دیوار سے نہ لگائیں کہ کوئی اور آپشن نہ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024