• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am

9 مئی کیسز : پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عدیل خان کو گرفتار کرنے کا حکم

شائع July 18, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

9 مئی کے 3 کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن سندھ اسمبلی عدیل خان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی کو گرفتار کرنے کا حکم کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے دیا ہے۔

کورٹ پولیس نے عدالتی حکم پر عدیل خان کو گرفتار کرلیا، عدالت نے عدم پیشی پر ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔

حلیم عادل شیخ ،راجا اظہر اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو کور کمانڈر ہاؤس پر مبینہ حملے کے الزام میں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024