• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am

درجہ حرارت اور محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت کیا ہوتا ہے؟

شائع July 18, 2024
فوٹو: شٹر اسٹاک
فوٹو: شٹر اسٹاک

گرمی یا سردی کی شدت کو درجہ حرارت کہا جاتا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت موسمیاتی آلات کے ذریعے درجہ حرارت سے متعلق پیش گوئی کی جاتی ہے جس سے کسی بھی ملک یا شہر میں گرمی یا سردی کی شدت کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

اکثر ہم سنتے ہیں کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت زیادہ محسوس کیا گیا، مثال کے طور پر کل کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تھا لیکن اس کی شدت 54 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی، یعنی اصل درجہ حرارت کے مقابلے میں گھر سے باہر نکلنے پر جو درجہ حرارت محسوس کیا جاتا ہے۔

آسٹریلوی بیورو آف میٹرولوجی کے سینئر موسمیاتی ماہر پیٹر کلاسن کے مطابق محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت کا مطلب جب کوئی شخص گھر سے باہر رہتے ہوئے گرمی یا سردی کی شدت کو محسوس کرتا ہے، جو اصل یا موجودہ درجہ حرارت سے بالکل مختلف ہوگا، جس کی پیمائش اسٹیونسن اسکرینز میں نصب تھرمامیٹر کے ذریعے کی جاتی ہے جو پہلی بار 1864 میں ڈیزائن کیا گیا تھا، یہ موسم کو جانچنے والے تھرمامیٹر کو دھوپ اور بارش سے محفوظ رکھتا ہے۔

عام طور پر ہم جو درجہ حرارت نیوز چینل، سوشل میڈیا یا دیگر ویب سائٹ پر دیکھتے ہیں وہ ہوا، دھوپ، بارش کا تعین کرنے کے بعد بتایا گیا درجہ حرارت ہوتا ہے، لیکن یہ اس بات کا تعین نہیں کرتا کہ ہم درجہ حرارت کتنا محسوس کررہے ہیں۔

یہ درجہ حرارت اسٹیونسن اسکرین میں موجود تھرما میٹر کے ذریعے جانچا جاتا ہے، اگرچہ یہ درجہ حرارت پیمائش کا ایک مفید ذریعہ ہے لیکن یہ دوسرے عوامل کو مدنظر نہیں رکھتا جس سے یہ اندازہ ہوسکے کہ ہم درجہ حرارت کیسے محسوس کرتے ہیں، جیسے نمی اور ہوا۔

پیٹر کلاسن نے مزید کہا کہ اس کے ذریعے ماہرین موسمیات کو درجہ حرارت کا درست مطالعہ کرنے میں مدد ملتی ہے لیکن یہ اس بات کا اندازہ نہیں لگاتا کہ ’درجہ حرارت کیسا محسوس کیا جارہا ہے‘۔

بیورو آف میٹرولوجی کے پاس یہ اندازہ لگانے کے لیے ایک ریاضتی طریقہ کار ہے کہ ایک شخص باہر نکلنے پر درجہ حرارت کیسا محسوس کرے گا۔

محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت کا تعین کرنے کے لیے ہوا میں نمی اور ہوا کی رفتار کا تناسب لگانا ضروری ہے جس کے بعد مجموعی طور پر حاصل ہونے والے درجہ حرارت کو ’محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت‘ کہتے ہیں۔

دراصل ہوا میں نمی کا تناسب جب بڑھ جاتا ہے تو درجہ حرارت کو محسوس کرنے کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024