• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am

کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

شائع July 18, 2024
—فائل فوٹو: ڈان
—فائل فوٹو: ڈان

کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانےکا فیصلہ کیا اور اس کے لیے 7 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کرلیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کے لیے 7 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کرلیں، بولیاں 7 اگست کو ہی کھولی جائیں گی ۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق توشہ خانہ میں موصول مختلف کٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا، زیورات ،گھڑیاں اورکارپٹس سمیت دیگرموصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی۔

نوٹی فکیشن میں کہاگیا کہ کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کے لیے معاہدہ کرے گا، کامیاب اپریزرزکو تحائف کے تخمینوں کے لیے چارجز ادا کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال یکم جنوری کو سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملنے والے توشہ خانہ تحائف سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں اِن انمول تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام ہی پاکستان میں موجود نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز ایسوسی ایشن بھی قیمت کا اندازہ نہ لگا سکی، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے بھی کہا وہ قیمت نہیں بتا سکتے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 ارب 16 کروڑ کے تحفے کی قیمت پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ لگائی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024