• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am

وزیر خزانہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، معاشی امور پر تبادلہ خیال

شائع July 18, 2024
—فائل فوٹو:ڈان نیوز
—فائل فوٹو:ڈان نیوز

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ 27 مئی کو بھی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستانی معیشت میں اصلاحات میں مسلسل امریکی معاونت کو اجاگر کیا جب کہ دونوں شخصیات نے تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی سفیر نے پاکستانی معیشت میں اصلاحات میں مسلسل امریکی معاونت کو اجاگر کیا، ٹیکنیکل اور ترقی کے میدان میں پاکستان کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

سفارت خانے کے مطابق امریکی سفیر نے کہا تھا کہ امریکی مارکیٹ پاکستان کی سرمایہ کاری کا بڑا زریعہ ہے، ان کا ملک پاکستان کا معاشی شراکت دار ہے اور امریکا پاکستان کو بہترین معاشی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024