• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am

جاوید عالم اوڈھو کو دوبارہ کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا

شائع July 18, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قائم مقام کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کو ہٹا کر جاوید عالم اوڈھو کو دوبارہ کراچی پولیس چیف تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عام انتخابات کے بعد خادم حسین رند کو عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس کو کراچی پولیس چیف کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔

جاوید عالم اوڈھو کو دو سال قبل 2 جون 2022 کو کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا تھا۔

نگراں دور حکومت میں جاوید عالم اوڈھو کو عہدے سے ہٹا کر خادم حسین رند کو کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا تھا۔

عام انتخابات کے بعد غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ جبکہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024