• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:27am Sunrise 5:51am

ایف بی آر میں اصلاحات سے ہی محصولات میں اضافہ ممکن ہے، وزیر اعظم

شائع July 18, 2024
وزیر اعظم شہباز شریف — فائل فوٹو: پی ایم او
وزیر اعظم شہباز شریف — فائل فوٹو: پی ایم او

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) میں ڈیجیٹائزیشن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ایف بی آر میں اصلاحات سے محصولات میں اضافہ ممکن ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور ڈیجیٹائز یشن کا اجلاس چار گھنٹے جاری رہا جس میں ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹائزیشن کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

ایف بی آر کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف عدالتوں اور ٹریبونلز میں ٹیکس کے حوالے سے 3.2 کھرب روپے کے 83ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس دینے کی استطاعت رکھنے والے 39 لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے اصلاحات کے حوالے سے ایف بی آر کے کئی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی دولت مند افراد اور سرمایہ داروں کو ترجیحی بنیادوں پر ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

وزیراعظم نے اجلاس سے گفتگو میں مزید کہا کہ ڈیجیٹائز یشن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور گزشتہ چار مہینے میں ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کے فراڈ کا پکڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے محصولات میں اضافہ ممکن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024