• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm

پی ٹی آئی نے 38 آزاد اراکین کے وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے

شائع July 19, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 38 آزاد اراکین کے وابستگی فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا دیے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق 3 آزاد ارکان نے پی ٹی آئی سے وابستگی سے متعلق بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ارکان کے بیان حلفی جمع نہیں کرائے گئے ان میں صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ شامل ہیں، ان تینوں رہنما بیرون ملک ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی کے بیان حلفی کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی جمع کروائی ہیں۔

12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جمال خان مندوخیل کے اختلافی نوٹ کے مطابق جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے دن تک کوئی اور ڈیکلیریشن جمع نہیں کرایا کہ وہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں، لہٰذا الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ شامل کر کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کرے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس فیصلے کی غلط تشریح کی۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو الاٹ کی جائیں جبکہ تحریک انصاف کو ہدایت کی تھی کہ اپنے اراکین کی فہرست حلف ناموں کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024