• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm

لاہور: حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار

شائع July 19, 2024
اسامہ بن لادن — فائل فوٹو / اے پی
اسامہ بن لادن — فائل فوٹو / اے پی

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں مشترکہ آپریشن کے دوران القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ڈاکٹر امین محمد الحق کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی ٹی ڈی عثمان گوندل نے کانفرنس کے دوران گرفتاری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہم کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی پروفائل دہشت گرد جعلی دستاویزات پر پاکستان میں مقیم تھا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر اسامہ بن لادن کا چیف سیکیورٹی افسر بھی رہا۔ گرفتار ملزم عالمی سطح پر بڑا دہشت گرد تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ ملزم سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار ہوا، اس وقت ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے۔اس حوالے سےاہم کامیابی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد اپریل 2024 میں افغانستان میں موجود تھا، مزید تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی نیوی سیل 6 کے کمانڈوز نے یکم اور 2 مئی 2011 کی درمیانی شب پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی تھی جس کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کارروائی کے دوران دنیا کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اور القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا گیا۔

امریکی دعووں کے مطابق کمانڈوز کارروائی کے بعد اسامہ بن لادن کی لاش اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ واپس جاتے ہوئے فوجیوں نے اپنا ایک ہیلی کاپٹر بھی تباہ کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024