• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

شائع July 19, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، مزید کہا کہ مون سون بارشوں کا اسپیل 20 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانولہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، دریائے سندھ، چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ منگلا ڈیم 55 فیصد اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 72 فیصد تک ہے، پاکستانی دریاؤں پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 38 فیصد تک ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ پیشگی انتظامات مکمل کرے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کیں کہ شہری دریاؤں ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں، مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024