• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا

شائع July 19, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے سی سی آئی کا اہم اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

وفاقی حکومت نے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا جب کہ کراچی کو اضافی پانی دینے کا معاملہ ایجنڈے سے خارج کردیا گیا۔

اجلاس میں مشترکہ مفادات کی کونسل کی 22-2021 اور 24-2023 کی سالانہ رپورٹس پیش ہوں گی، مشترکہ مفادات کی کونسل بھرتیوں کے قوانین کی منطوری دی جائے گی۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر آئل پر لیوی نافذ کرنے پر غور ہوگا، پانی کے 1991 کے معاہدے سے ہٹ کر کراچی کے صنعتی علاقوں کو پانی دینے پر غور ہوگا جب کہ جلال پور ایریگیشن کینال نکالنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

مشترکہ مفادات کی کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش ہوگی، پانی کے اکیانوے کے معاہدے پر عملدرآمد کی اٹارنی جنرل کی رپورٹ پیش کی جائے گی جب کہ چشمہ جہلم ہائیڈرو پرائیویٹ لمیٹڈ کی این او سی دینے پر بھی غور ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024