• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

راولپنڈی: شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری معطل

شائع July 19, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

شیر افضل مروت سول جج راولپنڈی ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش ہوئے، شیر افضل مروت کے وکیل نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی۔

رہنما پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان کے مؤکل عدالت پیش نہیں ہوئے، ان کے موکل کی غیر موجودگی میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

وکیل نے استدلال کیا کہ وارنٹ گرفتاری منسوخ نہ کئے گئے تو انکےموکل کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو سکتا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی آر ڈی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 30 تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، شیرافضل مروت کیخلاف تھانہ نصیر آباد میں آر ڈی اے نےمقدمہ کرا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ شیر افضل مروت نے 2023 میں الزام لگایا تھا کہ آر ڈی اے نے ان کا گھر مسمار کردیا ہے جبکہ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مؤقف اپنایا تھا کہ شیر افضل مروت جس پراپرٹی کی بات کر رہے ہیں، وہ اسکیم ہی غیر قانونی ہے۔

ڈی جی آر ڈی اے نے مزید کہا کہ نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مالکان کےخلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024