• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm

آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس، پی ٹی آئی پر پابندی، مخصوص نشستوں کے معاملے پر غور

شائع July 19, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) پر پابندی اور مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس ایوان صدر میں ہوا جس میں رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ جمہوری رویہ نہیں، تحریک انصاف اگر خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو رویہ بھی سیاسی جماعت جیسا اپنانا ہوگا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے اور پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان سے متعلق مشاورت کی گئی، ملکی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جو وفاقی حکومت کی اتحادی بھی ہے اور حکومت کے ہر آئینی اور قانونی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

تحریک انصاف کا رویہ جمہوری رویہ نہیں ہے، تحریک انصاف اگر خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اسے رویہ بھی سیاسی جماعت جیسا اپنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ حکومت نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جائےگا، یہ ریفرنس بھی کابینہ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کو ارسال کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024