• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

مسلم لیگ (ن) کو پی ٹی آئی سے سے نمٹنے کیلئے ’جمہوری حل‘ تلاش کرنے کا مشورہ

شائع July 20, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

حکمران اتحاد کی اہم شراکت دار پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مسلم لیگ (ن) کو مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے سے قبل اس سلسلے میں دو مرتبہ سوچنے کی تجویز دی ہے جب کہ اشارہ ملتا ہے کہ پٹیشن سے حکومت شاید کوئی ریلیف حاصل نہ کرسکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت پر زور دیاکہ وہ پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے سے جمہوری طریقے کے ساتھ نمٹے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت کو یہ مؤقف ایوان صدر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران پہنچایا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری نے میٹنگ کی صدارت کی جس میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کی جب کہ شیری رحمٰن، فاروق فائیک اور نیئر بخاری نے پیپلز پارٹی کی نمائندگی کی۔

یہ میٹنگ پیپلز پارٹی کی جانب سے اس شکایت کے سامنے آنے کے بعد بلائی کہ اہم اتحاد میں شراکت دار ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کرنے سے قبل اسے اعتماد میں نہیں لیا۔

ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اجلاس میں دو اہم معاملات سامنے رکھے، ایک معامہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی پٹیشن دائر کرنے کا تھا جب کہ دوسرا معاملہ مبینہ طور پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر پی ٹی آئی پر مجوزہ پابندی سے متعلق تھا۔

پیپلز پارٹی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے معاملے پر بظاہر منقسم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024