• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

اسلام آباد آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر اعظم

شائع July 20, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرکے وہاں جاری تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پارک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی پارک کی تعمیرمیں تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کے مشکور ہیں، سہولتوں کے اعتبار سے یہ جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پارک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے، حکومت سنبھالتے ہی ترقیاتی منصوبوں پر24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ٹی پارک اس خطے میں رول ماڈل ہوگا، آئی ٹی پارک میں 120 دفاتر ہوں گے، بزنس سپورٹ سینٹر بھی آئی ٹی پارک میں قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ماہرین کے ساتھ اس پارک کا قریبی رابطہ ہوگا، آئی ٹی پارک میں ریسٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا جائے گا، آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک پاکستان کا بین الاقوامی معیار کے مطابق پہلا کیٹیگری 3 کا ٹیکنالوجی پارک ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر24گھنٹے تعمیراتی کام کرنے کا نظام متعارف کروایا تھا، خوش آئند بات ہے کہ اس منصوبے کی جلدازجلد تکمیل کے لیے اس پر 24 گھنٹے کام جاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی، بذاتِ خود ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ترک کردیا ہے، پروجیکٹ ٹیم اوروزارت آئی ٹی اس منصوبےکو جلد مکمل کرنےکیلیےاقدامات تیزکریں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2024 اور 2025 کے بجٹ میں ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے مختلف منصوبوں کے فروغ، آئی ٹی پارکس کے قیام سمیت سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے مختلف منصوبوں کے لیے 79 ارب روپے کی رقم مختص کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024