• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

عوامی نمائندے فرائض منصبی کے بجائے احتجاج کو وتیرہ بنائے ہوئے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

شائع July 23, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے کہا ہے کہ عوامی نمائندے فرائض منصبی کے بجائے احتجاج کو وتیرہ بنائے ہوئے ہیں۔

قصور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے اسمبلیوں میں عوام کے مسائل کےحل کے لیےآتے ہیں۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آپ کی جیب سےگئے ٹیکس پر ایوان میں آپ کا نمائندہ بیٹھتا ہے، اپوزیشن ارکان حاضری لگا کر واپس چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری روایت کا قتل کیا جارہا ہے، مزید کہنا تھا کہ میں کسی ایک جماعت کی بات نہیں کر رہا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ 60 لوگ حاضریاں لگا کر واپس چلے جاتے ہیں، میں خاموش نہیں رہوں گا، ایوان کے تقدس کا مقدمہ لڑوں گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024