• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

پاکستان اور ترکمانستان کے دوطرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، اسحٰق ڈار

شائع July 23, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، ترکمانستان کے وزیرخارجہ کا دورہ دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے عزم کا غماز ہے.

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ہم نے دوطرفہ ایجنڈے کے ساتھ علاقائی اور عالمی پیش رفت کا احاطہ کیا، دونوں ملکوں کے عوام کے ایک دوسرے سے مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات امن اور خوشحالی کے مشترکہ نصب العین پر مبنی ہیں۔

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں، باہمی مشاورت کے تیسرے دور میں ہم نے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، ہم نے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکمانستان کے قومی رہنما گربان گلی بردی محمدؤف کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، گربان گلی بردی محمدؤف کا متوقع دورہ دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دےگا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیرخارجہ ترکمانستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کے اہم کردار سے آگاہ کیا، جب کہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی کے ترجیحی شعبوں میں روابط بڑھانے پرغورکیا گیا، ہم نے سیاست، معیشت، دفاع اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پراتفاق کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترکمانستان کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، ترکمانستان کی کمپنیاں گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں سے فائدہ اٹھائیں، پاکستانی بندرگاہیں دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے لیے پرکشش موقع فراہم کرتی ہیں۔

اس سے قبل، ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوو دفتر خارجہ پہنچ گئے جہاں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024