• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نظرثانی شدہ اسکیم، عدم ادائیگی پر دکانیں سیل کرنے کا فیصلہ

شائع July 23, 2024
— فائل فوٹو: ایف بی آر/ ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ایف بی آر/ ٹوئٹر

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نظرثانی شدہ اسکیم جاری کردی جبکہ عدم ادائیگی پر دکانیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے تاجر دوست اسپیشل پروسیجر 2024 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق ٹیکس سال 2025 سے ہوگا، اسکیم کو 6 سے بڑھاکر 42 شہروں تک توسیع دے دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس 100 سے 20 ہزار روپے تک ہوگا، ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 31 جولائی 2024 سے ہوگی۔

اسکیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز اور ریٹیلرز پر ہوگا جبکہ مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹرز کم ریٹیلرز پر بھی اسکیم کا اطلاق ہوگا۔

موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کرائی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ یکم مئی سے آئی ایم ایف کی شرائط پر ٹیکس نیٹ بڑھانے کے مشن کے تحت تقریبا 31 لاکھ ریٹیلرز کو نیٹ میں لانےکے لیے تاجر دوست اسکیم شروع کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024