• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

کراچی: ہاکس بے میں نہاتے ہوئے 8 افراد ڈوب گئے، 2 جاں بحق، 6 کو بچا لیا گیا

شائع July 23, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کی ساحلی پٹی ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 8 افراد پانی میں ڈوب گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا 6 افراد کو بحفاظت پانی سے نکال لیا گیا جبکہ سمندر میں ڈوبنے والوں میں سے 2 افراد دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ نورین اور 40 سالہ راشد شامل ہیں۔

دوسری جانب سی ویو پر بھی نہاتے ہوئے ایک 18 سالہ نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

سی ویو کے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے شخص کی شناخت 18 سالہ دانش کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو رضاکاروں نے لاش کو پانی سے نکال لیا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024