• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

نیپال: اڑان بھرنے کے دوران مسافر طیارہ گرکر تباہ، 18 افراد ہلاک

شائع July 24, 2024
فوٹو:آن لائن
فوٹو:آن لائن
فوٹو:رائٹرز
فوٹو:رائٹرز

نیپال میں اڑان بھڑنے کے دوران مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں کم از 18 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ پائلٹ کو ریسکیو کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ مہلک حادثہ ملک کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں اس وقت پیش آیا جب چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے وقت گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی اور کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں ایئر لائن کا 19 رکنی تکنیکی عملہ سوار تھا، سوریہ ایئر لائنز کا طیارہ اڑان بھر رہا تھا کہ اس دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی، رن وے پر پیش آئے حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان دان بہادر کارکی نے اے ایف پی کو بتایا کہ پائلٹ کو بچا لیا گیا جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، بہت سے لوگ زندہ نہیں بچ پائے۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024