• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

حافظ نعیم کا بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ

شائع July 24, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کے مقامی ہال میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف منعقدہ تاجر کنونشن سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم حکومت کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے تو آئندہ اس سے بھی بدتر حالات ہونے والے ہیں، تاجر دوست کے نام پر ظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسز ختم کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد میں دھرنے میں بیٹھیں گے، اگر ابتدائی مطالبات مان لیے تو بات چیت ہوگی ورنہ وہیں بیٹھ کر پورے ملک میں ہڑتال ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے واضح کیا کہ ہم بجلی کے بل کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر کا کہنا تھا کہ کل کی خاموشی آج کی پریشانی کا سبب ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پورے ملک کی تاجر برادری جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024