• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت، پاکستان نے معاملہ آئی سی سی پر چھوڑ دیا

شائع July 31, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شرکت کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) پر چھوڑ دیا اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ اکتوبر میں آئی سی سی کے اہم اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایشیا کپ کی طرح بھارتی بورڈ آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کو بھی نیوٹرل مقام پر منتقل کرانے کا خواہاں ہے اور اس کے لیے ہر طرح کے حربے استعمال کررہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے بھارتی میڈیا کی پاکستان جاکر ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میں بھارت کی شرکت کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر چھوڑ دیا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے حوالے سے آئی سی سی کا وفد ستمبر میں پاکستان آکر انتظامات کا جائزہ لے گا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ میں آئی سی سی کے اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا تھا کہ اگلے برس پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم 99.9 فیصد نہیں جائے گی اور یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی بھارتی بورڈ کے سامنے پاکستان کا پروپوزل رکھے گا تو وہ صاف منع کردیں گے کہ ہماری حکومت کا مسئلہ ہے اور ہم وہاں نہیں جاسکتے لہٰذا یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروایا جائے۔

بھارتی صحافی نے کہا تھا کہ اس بارے میں سری لنکا اور دبئی کی بات ہورہی ہے، ایشیا کپ کا سری لنکا میں اس لیے کہا گیا تھا کہ کیوں کہ اس وقت دبئی میں بہت گرمی تھی لیکن اب وہ صورتحال نہیں، وہاں موسم بہتر ہوگا اور دوسرا پاکستان سے دبئی جانا ہر ٹیم کے لیے آسان ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024