• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ عروبہ مرزا نے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کردی

شائع August 3, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول ماڈل اور ابھرتی ہوئی اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنی منگنی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور مداحوں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی اپیل کردی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں منگیتر حارث سلیمان سے راہیں جدا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے باہمی رضامندی سے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا لیکن چوں کہ ان کے درمیان کچھ ذاتی مسائل پیدا ہوگئے تھے، اس لیے انہوں نے تعلق کو ختم کیا۔

عروبہ مرزا نے لکھا کہ رشتے کو ختم کرنے کے بعد ان کے لیے اور حارث سلیمان کے لیے مشکل وقت ہے، اس لیے ان کی ذاتی پرائیویسی کا احترام اور خیال کیا جائے۔

عروبہ مرزا نے 2022 میں حارث سلیمان سے شاندار تقریبات کے دوران منگنی کی تھی، اس وقت سوشل میڈیا میں خبریں تھیں کہ اداکارہ نے شادی کی ہے، تاہم بعد ازاں انہوں نے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تردید کی تھی۔

اداکارہ نے جولائی 2023 میں ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ انہوں نے 2022 میں منگنی کی تھی لیکن شاندار تقریبات کی وجہ سے لوگوں کو لگا کہ شاید انہوں نے شادی کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی نہیں کی اور فوری طور پر ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اب منگنی کے دو سال بعد انہوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کی تصدیق کردی۔

اگرچہ عروبہ مرزا نے بتایا کہ ان کے اور منگیتر کے درمیان کچھ ذاتی مسائل پیدا ہوگئے تھے، جس وجہ سے انہیں تعلق ختم کرنا پڑا، تاہم انہوں نے کشیدگی کی وضاحت نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024